انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کلمات طیبات آپ کے کلماتِ طیبات اورحکیمانہ مقولے اخلاق وحکمت کا سبق ہیں فرماتے تھے ،سچائی عزت ہے، جھوٹ عجز ہے، رازداری امانت ہے،حق جوار قرابت ہے اور دوستی ہے، عمل تجربہ ہے، حسن خلق عبادت ہے،خاموشی زینت ہے،بخل فقر ہے ،سخاوت دولتمندی ہے،نرمی عقلمندی ہے،ایک مرتبہ آپ نے حسن بصریؒ سے چند اخلاقی باتیں کیں وہ آپ کو پہچانتے تھے، اس لئے یہ باتیں سن کر متعجب ہوئے،آپ جب چلے گئے تو لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون تھے لوگوں نے کہا حسینؓ بن علیؓ،یہ سن کر حسن بصریؒ نے کہا تم نے میری مشکل حل کردی،یعنی اب کوئی تعجب کی بات نہیں۔ (یعقوبی:۲/۲۹۲)