انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز سے فراغت کے بعد وضو میں شک واقع ہو گیا ہو تو نماز ادا ہو گی یا نہیں؟ نماز سے فراغت کے بعد وضو میں شک واقع ہوجاے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ اس سے متعلق کوئی صریح جزئیہ نظر سے نہیں گذرا الیقین لا یزول الا بالیقین کا مقتضیٰ تو یہ ہے کہ اس کا وضو ثابت نہیں، ا س لئے نماز صحیح نہ ہو، مگر نماز سے فراغت کے بعد اس کی نوعیت وقوع الشک فی ارکان الصلوٰۃ بعد الفراغ جیسی بات ہوگئی، جو غیر معتبر ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نماز صحیح ہے، اس کے باوجود احتیاطاً نماز کا اعادہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۴۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)