انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وتر کا آخری قعدہ بھول گیا تو کیا حکم ہے؟ اگر وتر میں قعدۂ اخیرہ نہیں کیا اور چوتھی رکعت ادا کرلیا تو وتر ادا نہ ہوگی، بلکہ یہ رکعات نفل ہوجائیں گی، سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں، وتر دوبارہ پڑھنا واجب ہے، جیسا کہ اگر فرض نماز کی چوتھی رکعت پر بیٹھنا بھول گیا اور پانچویں رکعت ادا کرلی تو اس رکعت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے چھٹی رکعت بھی ملائےگا اور یہ تمام رکعات نفل ہوجائیں گی، اور اگر وتر کے قعدۂ اخیرہ کے بعد چوتھی رکعت پڑھی تو وتر صحیح ہوگئی، بہتر ہے کہ ایک رکعت اور ملالے تاکہ دو رکعت نفل ہوجائیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۶۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)