انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ فرید الدین عطارؒ (۱)اللہ والوں کی ہمنشینی اختیار کرو اور ان کی غیبت نہ کیا کرو ، اللہ والوں کی محبت جنت کی کنجی ہے ، اور ان کا دشمن لعنت کا مستحق ہے ۔ (۲)آخرت سے غافل نہ ہو اور اس دنیا کے مال و متاع سے خوش نہ ہو ، دنیا کی بلاؤں پر خوب صبر کرو اور نعمت حاصل ہو تو پروردگارِ عالم کا شکر ادا کرو ۔ آدم ؑ اس لئے عزیز ہوئے کہ انہوں نے استغفار کیا اور شیطان نے چونکہ تکبر کیا اس لئے پست ہوگیا جیسا کہ دانہ پستی اختیار کرتا ہے تو اس کو زبردست کردیتے ہیں اور خوشہ جب سرکشی کرتا ہے تو اس کو پست کردیتے ہیں ۔