انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کوئی چیز گم ہوجائے توکیادعاکرے؟ حضرت ابن عمرؓ سے مرفوعاً مروی ہے کہ جب کسی کا کوئی سامان گم ہوجائے یا غلام وغیرہ بھاگ جائے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَادَّ الضَّالَّۃِ وَھَادِیَ الضَّلَالَۃِ اَنْتَ تَھْدِیْ مَنْ الضّلَالَۃِ اُرْدُدْ عَلَّی ضَالَّتِیْ بِقُدْرَتِکَ وَسُلْطَانِکَ فَاِنَّھَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ (حصن:۳۶۲،مجمع الزوائد:۱۰/۱۳۳) ترجمہ:اے اللہ گمشدہ کو واپس لانے والے اورگم شدہ کو راستہ بتانے والے،آپ ہی گم شدہ کو راستہ دکھاسکتے ہیں،ہمارا گم شدہ ہم پر واپس کردیجئے،اپنی قدرت سے اوراپنے غلبہ سے کہ آپ ہی کی عطا اورفضل سے ہے۔ یا دورکعت نماز پڑھے اورتشہد کے بعد یہ کہے: بِسْمِ اللہِ یَا ھَادِیَ الضَّالِّ وَرَادَّ الضَّالَّۃِ اُرْدُدْ عَلَیَّ ضَالَّتِیْ بِعِزَّتِکَ وَسُلْطَانِکَ فَاِنَّھَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ (حصن:۳۶۲،ابن ابی شیبہ:۱۰/۳۹۰)