انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فرض نماز کے بعد کے اذکار نماز کے بعد کی دعاء حضرت ارقم ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر نماز کے بعد یہ پڑھے گا وہ بھر پور ثواب پائے گا۔ سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُونَ وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ترجمہ:پاک ہے تیرا رب جو عزت والا ہے ان امور سے جو یہ کفار کہتے ہیں سلامتی ہو رسولوں پر قابل تعریف ہے،جو دنیا کا پالنے والا ہے۔ (ترغیب:۲/۴۵۴،نزل :۱۰۱) حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ نماز کے بعد سلام پھیرتے تو یہ دعاء پڑھتے: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ،اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ (بخاری،باب الذکر بعد الصلاۃ،حدیث نمبر:۶۷۴۸) ترجمہ:کوئی معبود نہیں سوائے یکتا خدا کے،اس کا کوئی شریک نہیں ،اسی کے لئے حکومت اسی کے لئے تعریف وہ ہر شئے پر قادر،اے اللہ جسے آپ دیں کوئی روکنے والا نہیں اور جسے نہ دینا چاہیں کوئی دے نہیں سکتا، تیری گرفت اورپکڑ سے کسی مالدار کو مال نہیں فائدہ دے سکتا۔ حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ ہر نماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یہ پڑھتے: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ لَا اِلٰہَ إِلَّا االلہُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ (مسلم،باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ وبیان،حدیث نمبر:۱۲۸۸) ترجمہ:نہیں کوئی معبود سوائے یکتا خدا کے،اس کا کوئی شریک نہیں وہی حکومت اورتعریف کے لائق وہ ہر شئی پر قادر،کوئی طاقر وقوت نہیں سوائے اللہ کے،کوئی قابل عبادت نہیں سوائے اللہ کے ،ہم اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کرتے، اسی کا انعام ،اسی کا فضل، اسی کے لئے اچھی تعریف، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے،اسی کے دین کو خالص اختیار کرتے ہوئے اگرچہ کافر اسے پسند نہ کریں۔