انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جہنم موجود ہے جس طرح قرآن کریم کی بے شمار احادیث میں جنت کے انعامات کا تذکرہ ہے اسی طرح جہنم کے عذابات کا بھی ذکر ہے نیز حضورﷺ کو معراج کے موقع پر جہنم کا مشاہدہ کرایا گیا اور حضرت ابوذر ؓ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ ایک سفر میں تھے (جب حضرت بلال رضی اللہ عنہ ظہر کی اذان دینے لئے اٹھے تو) آپ نے فرمایا :وقت ذرا ٹھنڈا ہوجانے دو، پھر دوبارہ (جب وہ اذان کے لئے اٹھے تو) پھر آپ نے انہیں یہی حکم فرمایا:وقت ذرا ٹھنڈا ہوجانے دو،یہاں تک کہ ٹیلوں کے نیچے سے سایہ ڈھل گیا، اس کے بعد آپ نے فرمایا :نماز ٹھنڈے اوقات میں پڑھا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے بھاپ سے پیدا ہوتی ہے۔(بخاری،باب صفۃ ان روانھا مخلوقۃ،حدیث نمبر:۳۰۱۸) نیز مرنے والوں کو عالم برزخ میں اس کا نظارہ کرایا جائے گا۔ (بخاری باب ماجاء فی صفۃ الجنۃ وانھا مخلوقۃ:حدیث نمبر:۳۰۰۱)