انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تعبیر دیتے وقت حضرت ضحاک جہنی ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کے پوچھنے پر کہ کس نے خواب دیکھا تو میں نے کہا میں نے دیکھا ہے تو آپ نے کہا خَیْرٌ تَلْقَاہُ وَشَرُّ تَوْقَاہُ وَخَیْرٌلَنَا وَشَرٌّ لِاَعدَائِنَا وَالْحَمْدُ للّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (سبل الہدیٰ:۴۱۱،ابن سنی:۷۷۲) ترجمہ:تم کو بھلائی حاصل ہو،برائی سے محفوظ رہو، بھلائی ہمارے لئے ہے،برائی دشمنوں کے لئے،تعریف اللہ کی جو جہان کا پالنے والا ہے۔ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے کہ ایک روایت میں تعبیر دینے والے کے لئے خواب دیکھنے والے کے حق میں یہ دعاء منقول ہے۔ خَیْراً رَأیْتَ وَخَیْراً یَکُوْنَ (اذکار:۸۳) ترجمہ:اچھا دیکھا،اچھا ہو فائدہ:خواب دیکھنے والے کو یہ دعاء دے تاکہ اس کے حق میں خیر ہو۔