انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عبدالمومن عبدالمومن کے باپ کا نام علی تھا جو قبائل مسمودہ کے قبیلۂ کومیہ کا ایک فرد تھا، عبدالمومن ۴۸۷ ھ میں پیدا ہوا تھا ۵۳۷ ھ میں جب کہ علی بن یوسف بن تاشقین کا انتقال ہوا،عبدالمومن کی حکومت پورے طور پر تمام ملک مراقش میں مسلم ہوگئی،ابن تومرت کی تعلیم کا خلاصہ اورلُبّ لُباب چونکہ خدائے تعالی کی کامل توحید کو آشکار کرنا تھا اورخدا کی کسی صفت کو اُس کی ذات سے جُدا یقین نہیں کرتا تھا اس لئے اس کے تمام مریدین عام طور پر موحدین کے نام سے پکارے گئے۔