انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ازواج واولاد حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے باوقاتِ مختلف نو بیویاں کیں،جن سے چودہ لڑکے اور سترہ لڑکیاں پیدا ہوئیں، آپ کا پہلا نکاح حضرت فاطمہؓ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا جن کے بطن سے دو لڑکے حسنؓ وحسینؓ اور دو لڑکیاں زینبؓ اورام کلثوم پیدا ہوئیں حضرت فاطمہؓ کے فوت ہونے کے بعد آپ ؓ نے ام البنین بنت حرام کلابیہ سے نکاح کیا جن کے بطن سے عباسؓ،جعفرؓ،عبداللہؓ،عثمانؓ،چار لڑکے پیدا ہوئے،تیسرا نکاح آپ ؓ نے لیلیٰ بنت مسعود بن خالد سے کیا جن کے بطن سے عبید اللہؓ، ابوبکرؓ پیدا ہوئے، چوتھا نکاح آپ ؓ نے اسماء بنت عمیس سے کیا جن کے بطن سے محمد الاصفرؓ اوریحییؓ پیدا ہوئے،یہ آخر الذکر آٹھوں بھائی معرکۂ کربلا میں اپنے بھائی امام حسین ؓکے ساتھ شہید ہوئے،پانچواں نکاح آپ نے امامہ بنت ابی العاص بن الربیع بن عبد العزیٰ بن عبد شمس سے کیا جن کی ماں زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھیں ان کے بطن سے محمد بن الاوسط پیدا ہوئے،چھٹا نکاح آپ ؓ نے خولا بنت جعفر سے کیا جو قبیلۂ حقبہ سے تعلق رکھتی تھیں ان کے بطن سے محمدالاکبرؓ پیدا ہوئے جن کو محمد بن الحنفیہ بھی کہتے ہیں،ساتواں نکاح آپ ؓ نے صہباء بنت ربیعہ تغلبیہ سے کیا جن کے بطن سے ام الحسن، رملۃ البری اورام کلثوم صغرا پیدا ہوئیں آٹھواں نکاح آپ ؓ نے ام سعید بنت عروہ بن مسعود ثقفیہ سے کیا جن سے تین صاحبزادیاں پیدا ہوئیں، نواں نکاح آپ ؓ نے بنت امراء القیس بن عدی کلبی سے کیا جن کے بطن سے صرف ایک لڑکی پیدا ہوکر کم سنی میں فوت ہوگئی، مندرجہ بالالڑکیوں کے سوار اوربھی لڑکیاں تھیں جن کے نام نہیں معلوم ہوسکے، ایک لڑکے آپ کے عون بن علیؓ بھی تھے جن کی نسبت بیان کیا گیا ہے کہ وہ بھی اسماء بنت عمیس کے بطن سے پیدا ہوئے تھے، سلسلۂ نسب آپ کا صرف حسنؓ، حسینؓ، محمد بن الحنفیہؓ، عباسؓ اورجعفرؓ سے چلاباقیوں کی نسل باقی نہ رہی۔