انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بعض لوگوں کو حوض کوثر سے ہٹایا جائے گا حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ یقین جانو(قیامت کے روز)حوض پر تمہارا میرا سامنا ہوگاجو میرے پاس ہوکر گزرے گا پی لے گااور جو پی لے گا کبھی پیاسا نہ ہوگاپھر ارشاد فرمایا ایسا ضرور ہوگاکہ پینے کے لیے میرے پاس ایسے لوگ آئیں گے جن کو میں پہچانتا ہوں گااور وہ مجھے پہچانتے ہوں گے،پھر میرے اور ان کے درمیان آڑ قائم کردی جائےگی،میں کہوں گا یہ تو میرے آدمی ہیں،اس پر کہا جائے گا کہ آپ نہیں جانتےہیں کہ آپ کے بعد انھوں نے کیا نئی چیزیں نکالی تھیں،یہ سن کر میں کہوں گا دورہوں دورہوں جنہوں نے میرے بعد ادل بدل کیا۔ (بخاری،باب فی الحوض،حدیث نمبر:۶۰۹۷)