انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابن عمر کو ایک دعاء نوم کی تلقین حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ سونے کے وقت یہ دعاء پڑھتے تھے۔ اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰواتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ رَبَّ کُلِّ شَیْ ءٍ وَاِلٰہَ کُلِّ شَیْ ءٍ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاّ اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ وَالْمَلَائِکَۃُ یَشْھَدُوْنَ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشَّیْطَانِ وَشَرْکِہ وَاَعُوذُبِکَ اَنْ اَقترِفَ عَلٰی نَفْسِیْ اِثْماً اَوْ اَجُرُّہُ اِلٰی مُسْلِمٍ . (الدعا:۲/۹۱۳) حضرت ابو عبدالرحمن کہتے ہیں کہ حضور پاک ﷺ اسے عبداللہ بن عمرؓ کو سکھلاتے تھے اورخود بھی سونے کے وقت پڑھتے تھے۔ ترجمہ:اے اللہ زمین وآسمان کے پیدا کرنے والے غیب وحاضر کے جاننے والے ہر شئے کے پالنے والے اورہر شئے کے معبود گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ،آپ یکتا ہیں،آپ کا کوئی شریک نہیں،محمد ﷺ آپ کے بندے اوررسول ہیں اور فرشتے گواہ ہیں اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں شیطان سے اوراس کے شرک سے اوراس سے پناہ مانگتا ہوں کہ اپنے نفس پر کوئی بڑائی کروں یا کسی مسلمان کے ذمہ لگاؤں۔