انوار اسلام |
س کتاب ک |
عورت کا قبرستان سے گذرنا درست ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا اپنے بھائی حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی قبر پرآنا اور زیارت کرنا ثابت ہے؛ لیکن چونکہ خواتین عام طور پراپنے جذبات پرقابو نہیں رکھ پاتیں اور جزع وفزع میں مبتلا ہوجاتی ہیں، اس لئے ازراہِ احتیاط علماء نے خواتین کوقبرستان جانے سے منع کیا ہے؛ لیکن یہ ممانعت زیارت قبر کی نیت سے قبرستان جانے کی ہے، قبرستان سے خواتین کے گذرنے میں کوئی قباحت نہیں ۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۲۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)