انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہجرت مدینہ۶۲۲ء نبوت کے تیر ہویں سال حضوراکرم ﷺ کو ہجرت کی اجازت ملی اورآپ ﷺ ہجرت کرکے مکہ سے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے،راستہ میں آپ نے قباء کے مقام پر قیام فرمایا اورایک مسجد کی بنیاد ڈالی، جب آپ مدینہ کے اندرونی حصہ کی طرف روانہ ہوئے جمعہ کا دن تھا، راستہ میں بنی سالم کے محلہ میں جمعہ کی نماز کا وقت آگیا، آپ ﷺ وہاں اتر گئے اوراپنے رفیقوں کے ساتھ پہلا جمعہ ادا کیا۔ مدینہ میں آپ ﷺ کی آمد پر عید کا ساجشن تھا، محبوب خدا کے جاں نثار قطار درقطار راستہ کے دونوں طرف کھڑے تھے،حضورﷺ کے ننھیالی رشتہ دار بنو نجار ہتھیارسجا کر استقبال کرنے آئے تھے،پردہ نشین بیویاں مکانوں کی چھتوں پر یہ اشعار گنگنارہی تھیں۔ طلع البدر علینا من ثنیات الوداع وجب الشکر علینا مادعااللہ داع (ترجمہ)چودہویں کا چاند کوہ وداع کی گھاٹیوں سے ہمارے سامنے نمودار ہوا ہے، ہم پر خدا کا شکر واجب ہے،جب تک دعا مانگنے والے دعا مانگیں۔