انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۴)علامہ تمنا عمادی پھلواری منکرینِ حدیث کے حلقے میں یہ نسبتاً صاحب علم سمجھے جاتے ہیں، آپ کا نظریۂ حدیث حسب ذیل ہے: "وہی ایک حدیث صحیح ہے جوقرآن سے قریب ترہو (یہ فیصلہ کون کرے گا کہ یہ حدیث قرآن کے مطابق ہے اور یہ نہیں؟ تمنا صاحب یاپرویز صاحب اور اگرکسی کے فیصلے کا قطعاً کوئی اعتبار نہیں توپھر یہ بھی فیصلہ کیجئے کہ ایک شخص کا فہم دوسرے سے اگرمختلف ہوتو فیصلے کی صورت کیا ہوگی؟) اور باقی سب غلط __________ چاہے ان باقی کے راوی کیسے ہی ثقہ کیوں نہ ہوں اور وہ صحاحِ ستہ کی متفق علیہ حدیثیں ہی کیوں نہ ہوں اور وہ ایک حدیث جوقرآن سے قریب ترہے اس کا راوی کیسا ہی مجروح کیوں نہ ہو اور وہ صحاحِ ستہ سے باہر ہی کی حدیث کیوں نہ ہو؛ بلکہ شیعوں کی اُصول کافی وغیرہ ہی کی حدیث کیوں نہ ہو"۔ (اعجاز القرآن:۱/۵۴، مولف:مولانا تمنا عمادی)