انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب مکہ میں داخل ہو حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب مکہ میں داخل ہو تے تو یہ دعاء پڑھتے: اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلُ مُنَایَا نَابِھَا حَتّٰی تَخْرُجَنَا مِنْھَا (الدعاء للطبرانی:۸۵۳) حضرت امام احمد بن حنبل ؒ فرماتے ہیں کہ جب مکہ مکرمہ میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَالْبَلَدُ بَلَدُکَ جِئْتَ فَارَّاً مِنٓکَ اِلَیٓکَ لِاُوَدِّیَ فَرَائِضَکَ مُتَّبعاً لِاَمْرِکَ رَاضِیًا بِقَضَائِکَ اَسْئَلُکَ مَسْئَلَۃَ الْمُضْطَرِّاِلٰی رَحْمَتِکَ الْمُشْفِقُ مِنْ عَذَابِکَ الْخَائِفُ مِنْ عُقُوْبَتِکَ اَسْئَلُکَ اَنْ تَسْتَقَبِلَنِیْ بِعَفْوِکَ وَتَحْفِظَنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَتَجَاوَزَ عِنّی بِمَغْفِرَتِکَ وَتُعِینَنِیْ عَلیٰ اَدَاءِ فَرائِضِکَ (ہدایۃ:۲/۷۴۶) ترجمہ:اے اللہ آپ ہمارے رب ہیں اور میں تیرا بندہ ہوں ،شہر تیرا شہر ہے اور تجھ سے تیری ہی طرف بھاگ کر آیا ہوں تاکہ تیرے فرائض کو ادا کروں، تیرے امر کی اتباع کرتے ہوئے تیرے فیصلہ پر راضی ہوتے ہوئے میں تجھ سے اس سائل کی طرح سوال کرتا ہوں جو پریشان حال تیری رحمت کا محتاج تیرے عذاب سے ڈرنے والا تیری گرفت سے خوف کرنے والا، سوال کرتا ہوں کہ آپ ہمارا استقبال معافی سے فرمائیں اوراپنی رحمت سے ہماری حفاظت فرمائیں اورمغفرت کے ذریعہ درگذر فرما اورفرائض کی ادائیگی پر ہماری مدد فرما۔