انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عبدالواحد بن زیدؒ (۱)نان و نمک کو ضرور استعمال کرو اس لئے کہ اس سے گردوں کی چربی پگھلتی ہے اور یقین میں زیادتی ہوتی ہے ۔ (۲)بندہ کی عمدہ ترین حالت اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کی موافقت ہے ، پس اگر دنیا میں طاعت کے لئے باقی رکھے تو وہ اسی کو پسند کرے ، اور اگر وہ اس کو اٹھالے تو اس پر بھی خوش رہے ۔ (۳)جس بندے کو دنیا میں سے کچھ عطا ہوا اور کسی دوسری چیز کی خواہش کرے تو اللہ تعالیٰ اس سے اپنے ساتھ خلوت کا لطف سلب کرلیتے ہیں اور قرب کو دوری سے اور انس کو وحشت سے بدل دیتے ہیں ۔