انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** علی بن نافع کی معاشرتی اصلاحیں اس نے اندلس میں بری بڑی اہم معاشرتی اصلاحیں کیں اور تکلفات وزینت کے عجیب عجیب طریقے ایجاد کیے جو بہت جلد مقبول ہوئے،اس کی کوششوں سے قرطبہ کے اندر آب رسانی کے نل لگائے گئے اور بہت جلد اندلس کے دوسرے شہروں میں بھی نلوں کا سلسلہ جاری ہوا نئے نئے اور پر تکلف اور لذیذ ومقوی کھانے اور خوبصورت لباس اسی کا ایجاد ہیں غرض اس ایک شخص کی کوششوں اور ایجادوں نے نہ صرف تمام ملک اندلس بلکہ تمام یورپ پر اپنا اثر ڈالا چھری کانٹے کے ساتھ کھانا کھنا بھی اسی کی ایجاد ہے اور یورپ والوں نے اندلس کے مسلمانوں ہی سے چھری کانٹے کا استعمال سیکھا ہے،علی بن نافع کو سلطان عبدالرحمن ثانی کے مزاج میں بخوبی رسوخ حاصل تھا اور سلطان اس کی بڑی عزت کرتا تھا مگر اس نے کبھی کسی سیاسی معامہ مںی دخل نہیں دیا بلکہ اپنی تمام تر توجہ کو اصلاح معاشرت ہی کی جانب مبذول کررکھا تھا اس لیے وہ تمام ملک میں ہر دل عزیز ومحبوب تھا اور کوئی سا کا دشمن ومخالف کبھی پیدا نہ ہوا اندلس والوں نے جہاں اس شخص کی وجہ سے لباس وغذا ومکان کے تکلفات سیکھے وہاں انہوں نے موسیقی کا شوق بھی اس سے حاصل ککی ا دوسرے لفظوں میں یہ کہاجاسکتا ہے کہ علی بن نافع نے اندلس پہنچ کر وہاں کے سپاہی پیشہ مسلمانوں کو عیش پسند اور نازک مزاج بنانے کی موثر کوشش کی۔