انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بدر کا محل وقوع بدر ، در اصل ایک کنویں کا نام تھا جو اس نواح کے ایک سردار بدر بن حارث یا بدر بن کلدہ نے کھدوایا تھا ؛لیکن بعد میں یہ ساری وادی بدر کے نام سے مشہور ہو گئی،یہاں ہر سال میلہ بھی لگتا تھا ،یہ مدینہ منورہ سے تقریباً (۸۰) میل کے فاصلہ پر ہے، آپﷺ نے دو خبر رساں لبیسہ اور عدی کو آگے روانہ کر دیا تا کہ قریش کی نقل و حرکت کی خبر لائیں، روحا ، منصرف ، ذات اجلال ، معلات ، ائیل، سے گزرتے ہوئے ۱۷ رمضان کو بدر کے قریب پہنچے، خبر رسانوں نے خبر کی کہ قریش وادی کے دوسرے سرے تک آگئے ہیں ، آنحضرت ﷺ یہیں رک گئے اور فوجیں اتر پڑیں۔