انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز کے بعد کسی چھوٹے کا بڑے سے کچھ پیچھے ہٹ جانا صحیح ہے یا نہیں؟ بسا اوقات بعض جگہ طلبہ واساتذہ جماعت میں شریک رہتے ہیں، جب امام سلام پھیرتا ہے تو جو طالب علم اپنے استاذ کے پاس ہوتا ہے پیچھے ہٹ جاتا ہے، اس کا برابر بیٹھے رہنا بھی درست ہے، پیچھے کھسک کر بیٹھنا بھی ادباً درست ہے، یہ نہ اصرار کی چیز ہے نہ انکار کی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۲۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)