انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سورۂ فاتحہ سے پہلے اگر درود شریف پڑھے تو کیا حکم ہے؟ اگر کوئی شخص تکبیر تحریمہ کے بعد تعوذ و تسمیہ پڑھنے سے پہلے غلطی سے کوئی دوسری سورۃ یا درود شریف پڑھ لے، پھر خیال آنے پر ثناء، تعوذ و تسمیہ وغیرہ ترتیب سے پڑھے تو ایسی صورت میں چونکہ پہلے درود شریف پھر سورۂ فاتحہ کے بجائے دوسری سورۃ پڑھنے کی وجہ سے وہ تاخیر رکن یا تاخیر واجب کا مرتکب ہوا ہے اس لئے اس پر سجدۂ سہو واجب ہوگا، سجدۂ سہو سے نماز ادا ہوجائے گی۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)