انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
چالیس سال کی قضاء نمازوں کی ادائے گی کیسے کریں؟ زید کی اکثر نمازیں یعنی ابتدائے شباب سے چالیس برس تک کی قضاء ہوگئیں اور اب جاکر وہ توبہ کے بعد نمازی ہوگیا تو اب زید کو گذشتہ تمام نمازوں کی قضاء کرنا لازم ہے اور جس طرح آئندہ کی نمازیں اس کے ذمہ فرض ہیں اسی طرح فوت شدہ نمازوں کو ادا کرنا لازم ہے، ان کی قضاء کی جو صورت سہل معلوم ہو اختیار کرے کہ ہر ایک وقت کے فرض کے ساتھ وہی نماز قضاء کرلیا کرے یا دو دو ، چار چار ایک وقت میں قضاء کرلیا کرے اور اگر زندگی میں تلافئی مافات نہ ہوسکے تو آخر حالت میں فدیہ ادا کرنے کے لئے وصیت کرنا لازم ہے تاکہ ورثاء بعد میں باقی نمازوں کا فدیہ ادا کردیں۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۶۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)