انوار اسلام |
س کتاب ک |
چپل پہن کروضو کرنے سے وضو ہوگا يا نہیں؟ وضو میں جن اعضاء کے دھونے کا حکم دیا گیا ہے، یعنی چہرہ، ہاتھ اور پاؤں، ان کا دھولینا وضو کے دُرست ہونے کے لیے کافی ہے، اس لیے اگرکسی شخص نے ایسی چپل پہن رکھی ہو کہ چپل کے باوجود پاؤں کا اوپری اور نچلا حصہ پوری طرح دُھل جائے اور ہرجگہ پانی پہنچ جائے تو ایسی چپل میں بھی وضو درست ہوجائے گا، آج کل جو ہوائی چپل پہنی جاتی ہے وہ اسی انداز کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین مبارکین بھی ایسی تھیں کہ بہ آسانی پائے مبارک تک پانی پہنچ جاتا تھا؛ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نعلین پہنے ہوئے وضو میں پاؤں دھویا ہے؛ نیز صحابی رسول حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے بھی نعلین پہنی ہوئی حالت میں پاؤں کا دھونا ثابت ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)