انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ٹھنڈے پانی سے غسل کی طاقت نہ ہوتو تیمم کرکے نماز ادا کرسکتا ہے؟ سردی شدید ہے گرم پانی کے بغیر غسل نہیں کرسکتا، طاقت سے باہر ہے اور بیمار ہوجانے کا قوی اندیشہ ہے اور گرم پانی کا انتظام نہیں ہوسکتا تو تیمم کرکے نماز ادا کرے، قضا نہ ہونے دے؛ لیکن جب عذر جاتا رہے تو غسل کرلے، اعادۂ نماز کی ضرورت نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۶۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)