انوار اسلام |
س کتاب ک |
تعمیری معاہدات میں اخراجات غیرمعمولی حد تک بڑھ جائیں آج کل تعمیری کاموں میں ایک فٹ کچھ رقم کے حساب سے معاملہ طے پاتا ہے، بعض اوقات تعمیری سامان کی قیمت میں اچانک غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے، سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں ٹھیکہ دار پرخسارہ برداشت کرکے کام کی تکمیل واجب ہے یاوہ یک طرفہ طور پراُجرت میں اضافہ کرسکتا ہے؟ بازار میں مسلسل اُتار چڑھاؤ اور نشیب وفراز کی وجہ سے اِن دنوں یہ مسئلہ خصوصی اہمیت اختیار کرگیا ہے؛ اس سلسلہ میں فقہاء کی تصریحات پرغور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر اجارہ ہے، اجارہ ایک لازمی معاملہ ہے جس سے عام حالات میں یک طرفہ طور پرسبکدوش نہیں ہوا جاسکتا؛ البتہ اعذار کی بناء پراجارہ کا معاملہ ختم کیا جاسکتا ہے، ہدایہ میں ہے: وَتُفْسَخُ الْإِجَارَةُ بِالْأَعْذَارِ۔ (الهداية شرح بداية المبتدي:۳/۲۵۰، شاملہ،الناشر المكتبة الإسلامية۔ہدایہ مع الفتح:۹/۱۴۷) اگرمعاہدہ کی تکمیل میں اتنا زیادہ خسارہ ہو، جوعام طور پرتجارت میں ہونے والے امکانی خسارہ سے نمایاں طور پربڑھ جائے تویہ بجائے خود ایک عذر ہے اور اس کی وجہ سے یہ معاہدہ ختم کیا جاسکتا ہے؛ اگرتبدیل شدہ قیمتوں کے تناسب سے مالک اُجرت میں اضافہ کے لیے تیار ہو تب تومعاملہ کوباقی رکھنا ہوگا۔ (جدیدفقہی مسائل:۱/۴۱۲)