انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ہمارا نقطۂ آغاز عام طور پر مسلمان مورخین نے اپنی کتابوں کو آدم علیہ السلام ؛بلکہ بعض نے تو پیدائش زمین وآسمان سے شروع کیا ہے، میں اپنی تاریخ تاریخ اسلام کو آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع کرتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے حالات شک واشتباہ سے خالی نہیں اور آپ کے زمانہ سے پہلے دنیا میں تاریخ نویسی کا کوئی خاص اہتمام بھی نہیں تھا نیز یہ کہ آنحضرتﷺ ہی سے تاریخ اسلام کی ابتدا بھی سمجھی جاتی ہے،کیونکہ عرفِ عام میں آپ ہی کو بانی اسلام اورآپ ہی کی اُمت کو اہلِ اسلام کہاجاتا ہے،ورنہ حقیقتاً تو ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے اسلام دنیا میں موجود چلا آتا ہے۔