انوار اسلام |
س کتاب ک |
ریل اور بس میں نماز پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ ریل گاڑی اور بس میں کھڑے ہوکر قبلہ رخ نماز پڑھیں گے، گرنے کا خطرہ ہو تو کسی چیز کا ٹیک لگاکر یا ہاتھ سے کوئی چیز پکڑ کر کھڑے ہوں، حالتِ قیام میں ہاتھ باندھنا سنت ہے فرض نہیں اور قیام فرض ہے، ا س لئے بوقت ضرورت ہاتھ چھوڑ کر کسی چیز کو پکڑ کر کھڑا ہو، اگر قبلہ رخ ہونے کی گنجائش نہ ہو تو دو نشستوں کے درمیان قبلہ رخ کھڑا ہوکر قیام و رکوع کا فرض ادا کرے اور سجدہ کے لئے پچھلی نشست پر کرسی کی طرح بیٹھ جائے، یعنی پاؤں نیچے ہی رہیں اور سامنے کی نشست پر سجدہ کرے، اس صورت میں بحالتِ سجدہ گھٹنے کسی چیز پر نہیں ٹکیں گے، مگر سجدہ میں گھٹنے رکھنا فرض نہیں بلکہ واجب یا سنت ہے، بوقتِ عذر اس کے ترک سے نماز ہوجائیگی، اگر کسی وجہ سے قیام یا استقبالِ قبلہ کا فرض کسی بھی طرح ادا نہ ہوسکے تو اس وقت جیسے بھی ممکن ہو نماز پڑھلے، مگر بعد میں اس نماز کا اعادہ کرے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۸۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)