انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبدالرحمن کے عہدیدار عبدالرحمن بن امیہ چونکہ نوعمر اور اس ملک میں ایک اجنبی شخص تھا ،لہذا یہاں کے امراء یہاں کے عمال یہاں کی رعایا یہاں کے قبائل اور ان کی خصوصیات سے اس کو پوری پوری طرح واقفیت اور آگاہی نہ تھی عبدالرحمن کی حکومت کے شروع ہوتے ہی حکومت وسرداری کے عہدوں پر جولوگ مقرر ومامور ہوئے اس میں بعض ایسے بھی تھے جو اہل اندلس کی ناراضی کا باعث ہوئے بعض ایسے اشخاص تھے جن کو توقع تھی کہ ہم کو بڑے بڑے عہدے ملیں گے،لیکن ان کو ان کی توقع کے موافق وہ عہدے نہیں ملے اس طرح ایک بڑی تعداد ملک میں ایسی پیدا ہوگئی جو عبدالرحمن کی حکومت سے بھی کبیدہ خاطر اور طول ملول ہوئی،علاوہ ازیں یوسف فہری سابق امیر اندلس اور ضمیل بن حاتم کے دوست احباب اور متعلقین تو ناخوش تھے ہی۔