انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سنتِ فجر میں تین رکعت پڑھ لی تو چوتھی رکعت ملائے یا نہیں ؟ فجر کی سنت کا قعدۂ اخیرہ نہ کیا اور بھول کر تیسری رکعت بھی پڑھ لی ، اب تیسری رکعت کے سجدہ میں یاد آیا تو ایسی صورت میں چوتھی رکعت ملانا واجب ہے، اس لئے کہ تیسری رکعت پر سلام پھیرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے اور پہلی دورکعت چونکہ قصداً شروع کیا ہے اس لئے اس کو پورا کرنا واجب ہے، توڑنا جائز نہیں،واضح ہوکہ ان چار رکعات میں پہلی دو باطل ، بعد کی دوسنت مؤکدہ ہوں گی، البتہ اگر فجر کی فرض میں یہ صورت پیش آگئی تو بہتر یہ ہے کہ تیسری رکعت پر سلام پھیردے ، چوتھی رکعت نہ ملائے، ا س لئے کہ ترکِ قعدہ سے فرض نفل ہوگئی اور نفل کے دو رکعت قصداً شروع نہیں کیا، لہٰذا اس کا پورا کرنا واجب نہیں، اور چونکہ فجر کا وقت نوافل کے لئے مکروہ ہےاور مکروہ وقت میں اگرچہ ایسے نوافل کو پورا کرنا جائز ہے مگر ان کو چھوڑدینا زیادہ بہتر ہے، واضح ہوکہ تین رکعت پڑھنے کی وجہ سے چونکہ وہ نفل ہوگئی، لہٰذا فرض اعادہ ضروری ہوگا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۶۴، زکریا بکڈپو،دیوبند)