انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** شام میں مروان کی بیعت بنی امیہ مدینہ سے نکل کر شام پہنچے، اس وقت یہاں کی حالت بڑی ابتر ہورہی تھی،گو ابن زبیرؓ کا اثر یہاں بھی پہنچ چکا تھا،تاہم بنی امیہ کے پایہ تخت ہونے کی وجہ سے ان کے حامیوں کی بھی خاصی جماعت موجود تھی،مروان جس وقت شام پہنچا، اس وقت اسے دو قسم کی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا، ایک عبداللہ بن زبیرؓ کے شامی حامیوں کی، دوسرے خود اپنے اہل خاندان کی، اس لئے کہ بنی امیہ میں اس وقت مروان کے علاوہ عمر وبن سعد اورخالد بن یزید بھی خلافت کے دعویدار تھے؛چنانچہ عرصہ تک ان میں کشمکش جاری رہی اورجنگ و جدال تک کی نوبت بھی آگئی لیکن آخر میں بنی امیہ کے ایک خیر خواہ روع بن زنباع جذامی کی کوششوں سے یہ اختلاف ختم ہوگیا اورذی الحجہ ۶۴ھ میں مروان کا انتخاب ہوگیا اوراس کے بعد علی الترتیب خالد بن یزید اور عمر وبن سعید ولیعہدی کے لئے نامزد کردیئے گئے اس طرح بنی امیہ کی گرتی ہوئی عمارت سنبھل گئی۔