انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فتوحات فاروقی اوپر جن جن ملکوں اور صوبوں کی فتوحات کا ذکر ہوا ہے اُن میں فارس وعراق وجزیرہ خراسان وبلوچستان وشام وفلسطین ومصر وآرمینیا وغیرہ کا تذکرہ آچکا ہے،یہ فتوحات جو فاروق اعظمؓ کی دس سالہ خلافت کے زمانے میں ہوئیں معمولی فتوحات نہیں سمجھی جاسکتیں،فاروق اعظمؓ نے ۲۲ ھ میں اسلامی سلطنت کے جو صوبے مقرر فرمائے تھے،ان کی تفصیل اس طرح ہے،مکہ ،مدینہ ،شام ،جزیرہ بصرہ،کوفہ،مصر،فلسطین،خراسان،آذربائیجان،فارس،ان میں سے بعض صوبے ایسے تھے،جو دو دو صوبوں کے برابر سمجھے جاتے تھے بعض صوبوں کے صدر مقام بھی دو دو تھے،اوردونوں جگہ الگ الگ صوبیدار معہ اپنے کامل عملہ کے رہتے تھے،ہر صوبے میں ایک والی یا عامل ایک کاتب یا میر منشی ایک بخشی فوج ایک صاحب الخراج یا کلکٹر،ایک افسر پولیس،ایک افسر خزانہ، ایک قاضی ضرور ہوتا تھا،خلافت فاروقی پر ایک عام تبصرہ لکھنے سے پیشتر شہادت فاروقی کا حال بھی بیان کردینا مناسب معلوم ہوتا ہے۔