انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عیدین اور نمازِعیدسےمتعلق مسائل واحکام نمازِ عید کے شرائط سے متعلق مسائل کیا عید کی نماز میں جمعہ کی طرح شرائط ہیں؟ ہاں!جس جگہ نمازِ جمعہ جائز ہے وہاں نمازِ عید بھی درست ہے اور جہاں نمازِ جمعہ جائز نہیں وہاں نمازِ عید بھی درست نہیں بلکہ مکروہِ تحریمی ہے، اس لئے کہ جمعہ کے جو شرائط ہیں وہی نمازِ عید کے شرائط ہیں، سوائے خطبہ کے۔ جمعہ کے شرائط یہ ہیں:آزاد ہونا، بالغ ہونا، عقلمند ہونا، مرد ہونا ، مقیم ہونا، شہر ہونا، بادشاہ یا نائب ہونا، وقت ہونا، خطبہ ہونا اور اجازت ہونا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۸۲،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)