انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ازواج مطہرات کے حجرے مسجد نبوی کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس سے متصل دو حجرے بنائے گئے جن میں سے ایک حضرت سودہؓ بنت زمعہ اور دوسرا حضرت عائشہ ؓ کے لئے تھا، یہ حجرے کچی اینٹوں سے بنائے گئے تھے، ان کی چھتیں کھجور کے پتوں کی تھیں، چھ یا سات ہاتھ چوڑے اور دس ہاتھ لمبے تھے، اونچائی اتنی تھی کہ آدمی کھڑے ہو کر ہاتھ سے چھو سکتا تھا، دروازوں پر سیاہ بالو ں کے کمبل یا ٹاٹ کے پردے تھے، مسجد سے متصل حضرت حارثہؓ بن نعمان کے مکانات تھے ، اس وقت تک حضرت سودہؓاور حضرت عائشہؓ عقد نکاح میں آچکی تھیں، اس لئے دو ہی حجرے بنائے گئے ، جب اور ازواج آتی گئیں تو اور کمرے بنتے گئے، رفتہ رفتہ حضرت حارثہؓ نے تمام مکان حضورﷺ کی نذر کر دیا، حضرت عائشہؓ کے حجرہ کا ایک دروازہ مسجد کی طرف تھا حضورﷺ اس دروازہ سےمسجد میں تشریف لاتے اور جب اعتکاف میں ہوتے تو سر مبارک حجرے کے اندر کر دیتے اور حضرت عائشہ دھو دیتیں۔