انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کلید بردار کعبہ آنحضرت ﷺ کی دعوت معبودان باطل کی نفی اور اِلٰہ واحد کی پرستش پر مبنی تھی اس لئے قریش کو کعبۃ اللہ میں حضورﷺ کا داخلہ گوارا نہیں تھا، کعبہ کا دروازہ ہر پیر اور جمعرات کو کھولا جاتا تھا، ایک دن آپﷺ کعبہ میں تشریف لائے اور لوگوں کے ساتھ اندر جانا چاہا، اس وقت کلید بردار کعبہ عثمان بن طلحہ تھے جنھوں نے حضورﷺ کو اندر جانے سے روک دیا، آپﷺ نے فرمایا ! " اے عثمان ! ایک روز یہ کنجی میرے ہاتھ میں ہوگی اور میں جسے چاہوں اسے دوں گا ، عثمان نے بے اعتنائی سے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ دن سارے قریش کے لئے بڑی ذلت اور تباہی کا دن ہوگا ، آپﷺ نے فرمایا" نہیں وہ دن قریش کی عزت کا اصلی دن ہوگا اور وہ باعزت ہوں گے"