انوار اسلام |
س کتاب ک |
پہلے عصر کی قضاء کرے یا مغرب پڑھے؟ ایسا شخص جو صاحبِ ترتیب ہو یعنی جس کے ذمہ پانچ نمازوں کی قضاء نہ ہو، اس کے لئے واجب ہے کہ ترتیب کی رعایت کرتے ہوئے پہلے عصر ادا کرلے، اس کے بعد نمازِ مغرب پڑھے، خواہ جماعت چھوٹ جانے کا اندیشہ ہو، کیونکہ نمازوں کے درمیان ترتیب کی رعایت واجب ہے: الترتیب بین فروض الخمسۃ والوتر اداء و قضاء لازم ۔ لیکن جو صاحبِ ترتیب نہیں ہے یعنی اس پر پانچ سے زیادہ نمازوں کی قضاء واجب ہے اس کے لئے جائز ہے کہ پہلے مغرب کی نماز ادا کرے پھر عصر کی نماز ادا کرے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۵۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)