انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** یوم جمعہ ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول پاک ﷺ سے سنا کہ جمعہ کے دن ایک وقت ہے اگر اس وقت کوئی دعاء کی جاتی ہے اور وہ خیر کی دعاء ہے تو ضرور قبول ہوتی ہے۔ (مسلم:۱/۲۸۱،الدعا:۲/۱۵۳) ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کے دن ایک ایسا وقت ہے کہ اس میں مومن کی دعاء قبول ہوتی ہے۔ (طبرانی:۱۷۸،الدعاء) فائدہ: اس وقت کی تعیین میں محدثین کے مختلف اقوال ہیں،ابن عمرؓ سے پوچھا گیا کہ آپ کے والد صاحب جمعہ کے دن (وقت مستجاب کے متعلق) حضورپاک ﷺ سے کچھ روایت کرتے ہیں،تو انہوں نے کہا ہاں وہ کہتے تھے کہ وہ وقت امام کے خطبہ سے نماز کھڑی ہونے تک ہے۔ (ابن خزیمہ،مسلم:۱/۲۸۱) حضرت جابرؓ کی مرفوع روایت میں ہے کہ اسے عصر کے بعد تلاش کرو۔ حضرت انس ؓ کی مرفوع روایت میں ہے کہ عصر سے لے کر غروب شمس تک ہے اور وہ بہت تھوڑا ہے،اسی طرح کعب ؓ کی ایک طویل روایت میں بھی یہی وقت ہے۔ (الدعاء للطبرانی:۲/۱۸۶) امام نووی نے بھی اسی وقت کو اصوب مانا ہے۔ (نووی:۱/۲۸۱) جمعہ کے وقت مستجاب کی تفصیل عاجز کے رسالہ" جمعہ کی فضیلت احادیث وآثار کی روشنی میں دیکھئے۔