انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مطلقہ بیوی کے لئے ایصالِ ثواب اور قبر کی زیارت کرنا دُرست ہے؟ کسی شدید شرعی عذر کے بغیر طلاق دینا سخت گناہ ہے اور وہ بھی ایسی حالت میں جب کہ بیوی ہوش وحواس میں بھی نہ ہو، یہ نہایت ہی ناشائستہ حرکت اور گناہ ہے، اس لئے اوّلاً توشوہر کواستغفار کرنا چاہئے؛ جہاں تک مرحومہ کی قبر کی زیارت اور ان کے لئے ایصالِ ثواب کی بات ہے تویہ کرسکتے ہیں؛ کیونکہ ایصالِ ثواب توکسی بھی مسلمان کے لئے کیا جاسکتا ہے اور قبر کی زیارت کسی بھی مسلمان کے لئے جائز ہے، طلاق کی وجہ سے رشتہ نکاح توختم ہوتا ہے؛ لیکن ظاہر ہے کہ اسلامی اخوت کا رشتہ ختم نہیں ہوتا۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۱۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)