انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** نماز کی دعائیں تکبیر تحریمہ کے بعد حضرت ابوسعید خدریؓ کی روایت ہے کہ آپ ﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے پھر سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰہَ غَيْرُکَ پڑھتے،اسی طرح حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب نماز شروع فرماتے تو "سُبْحَانَکَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰى جَدُّکَ وَلَا اِلٰہَ غَيْرُکَ" پڑھتے۔ ترجمہ:اے اللہ آپ پاک ہیں، آپ ہی کی تعریف ہے،بابرکت ہے آپ کا نام ،بلند ہے آپ کی بزرگی ،آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (نسائی:۱۴۳،ترمذی:۱/۳۳) فائدہ:فرائض اورسنن موکدہ میں تکبیر تحریمہ کے بعد یہ پڑھے اوررات میں تہجد کی نماز میں تکبیر تحریمہ کے بعد اس کے علاوہ آپ نے اور دعائیں پڑھی ہیں جو تہجد کے ذیل میں مذکور ہیں۔