انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حجاج کرام کی ایک عام دعاء حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ایک پرانے کجاوے (معمولی سواری) اورایسے کپڑے میں حج کیا جس کی قیمت ۴ درہم بھی نہ ہوگی اوریہ دعا فرمارہے تھے: اَللّٰھُمَّ حَجَّۃٌ لَا رِیَاءَ فِیْھَا وَلَا سُمْعَۃَ (ابن ماجہ:۲/۱۶۱) ترجمہ:اے اللہ وہ حج جس میں نہ ریا ہو نہ شہرت ہو عطا فرما۔ عرفات،دعاؤں کے قبولیت کا اہم ترین وقت اورمقام ہے، جس قدر بھی ہوسکے روتے ہوئے آنسو بہاتے ہوئے مغفرت اوردین و دنیا کی بھلائی کی دعا کرے۔ یہ وہ اہم ترین دین و دنیا کی جامع دعائیں ہیں جو آپ ﷺ اور اجلہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرفات میں مانگی ہیں، روتے گڑ گڑاتے یہ مسنون دعائیں ضرور پڑھ لے۔ اَللّٰھُمَّ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر