انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حج وعمرہ اور زیارتِ مدینہ حج و عمرہ کی مسنون دعائیں حدود حرم میں داخل ہونےپر امام احمد بن حنبل ؒ نے فرمایا کہ جب حدود حرم میں داخل ہو تو یہ دعاء پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ ھٰذا حَرَمُکَ وَاَمَنُکَ فَاَسْئَلُکَ اَنْ تُحَرِّمَ لَحْمِیْ وَدَمِیْ عَلَی النَّارِ، اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ عَذَابِکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ،وَوَفَّقِنِیْ لِلْعَمَل بِطَاعَتِکَ وَاَمنُنْ عَلیَّ بِقَضَاءِ مَنَاسِکِکِ وَتُبْ عَلیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمَ (ہدایۃ السلاک:۲/۷۰۷) ترجمہ: اے اللہ یہ تیرا حرم ہے اورتیرے امن کی جگہ ہے پس ہم آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارے گوشت اورخون کو جہنم پر حرام فرما، اے اللہ ہمیں اس دن کے عذاب سے ہماری حفاظت فرما، جس دن آپ اپنے بندوں کو اٹھائیں گے،ہمیں توفیق عطا فرما ایسے عمل کی جو تیری اطاعت سے متعلق ہواور کرم فرما کہ حج کے احکام کو پورا کرلو ں اورہماری توبہ قبول فرما،یقیناً آپ توبہ قبول کرنے والے مہربان ہیں۔