انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
آپریشن کے بعد مریض کے لئے نماز میں استقبالِ قبلہ کا کیا حکم ہے؟ آپریشن کے بعد کچھ وقت مطلقاً ، اس کے بعد کچھ روز تک حرکت کرنے کو ڈاکٹر منع کرتے ہیں، ایسی صورت میں نماز اگر لیٹ کر اشاروں سے یا بیٹھ کر پڑھی جائے اور چار پائی کا رخ قبلہ کی طرف کرلیا جائے ، ورنہ نماز نہ ہوگی، اس لئے کہ قبلہ کی طرف رخ کرنا ضروری ہے ، اگر ہسپتال کا عملہ اس میں تعاون نہ کرے تو اس وقت جیسے بھی ہوسکے نماز پڑھ لی جائے مگر بعد میں قضاء ضروری ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۵۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)