انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کسی جن وغیرہ کے اثرپر حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے ایک بے ہوش شخص کے کان میں کچھ پڑھ کر دم کردیا تو وہ ہوش میں آگیا،آپ ﷺ نے پوچھا تم نے کیا پڑھا،انہوں نے کہا أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا سے آخر سورہ تک (ابن سنی:۶۳۱،نزل الابرار:۲۷۱،اتقان:۲۱۰) أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ، فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ، وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ،وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ ۔(سورۂ مومنون،پ۱۸:۱۱۵۔۱۱۸) فائدہ: اس آیت کریمہ کو دونوں کان میں پڑھ کر دم کردے اورپڑھ کر دم کردہ پانی پلادے ،مجرب ہے۔ حضرت ابی بن کعب ؓ کی روایت ہے کہ میں نبی پاک ﷺ کی خدمت میں تھا، ایک اعرابی آیا اور اس نے کہا اے اللہ کے رسول ہمارے بھائی کو جنون بے ہوشی کااثر ہوگیا ہے،آپ ﷺ نے فرمایا لے آؤ؛چنانچہ اس نے لاکر اپنے بھائی کورکھ دیا، آپ ﷺ نے یہ آیتیں اس پر پڑھیں،سورہ فاتحہ،سورہ بقرہ کی ۴ ابتدائی آیتیں، الھکم الہ واحد، ایک آیت، آیت الکرسی،سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں،آل عمران کی شھد اللہ انہ ایک آیت ،سورہ اعراف کی ان ربکم ایک آیت ،سورہ مومنون کی آخری آیت فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ سورہ جن کی آیت انہ تعالی جدربنا سورہ صافات کی دس آیتیں قل ھواللہ احد اور معوذتین۔ چنانچہ وہ بالکل ہوش میں آگیا۔ (ابن ماجہ:۲۵۴،ابن سنی:۶۳۳،الدعاء:۱۳۰۵،۱۰۸۰،مجمع الزوائد:۵/۱۱۵) فائدہ: یہ آیتیں ہمارے دیار میں منزل سے موسوم ہیں، الحرز المسنون ،نامی کتاب میں اس منزل کو اوردیگر ایسی دعاؤں کو جو حفظ دامن وعافیت سے متعلق ہیں جمع کردی گئیں ہیں۔