انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سجدہ کرنے میں قطرہ آتا ہے تو نماز کس طرح پڑھے؟ قیام اور رکوع میں قطرہ نہ آتا ہو تو کھڑے ہوکر نماز شروع کرے اور رکوع بھی کرے اور سجدہ کھڑے کھڑے اشارہ سے کرے (شامی:۱/۷۱۰)یا بیٹھ جائے اور اشارہ سے سجدہ کرے اور یہ بھی جائز ہے کہ بیٹھ کر پوری نماز اشارہ سے ادا کرے، اور فقہاء نے اس کو (بیٹھ کر اشارہ کرکے نماز پڑھنے کو کھڑے ہوکر پڑھنے کی بہ نسبت) افضل کہا ہے، سجدہ کا اشارہ رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھکا ہوا ہو۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۶۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)