انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** میدانِ حشر میں جولوگ اللہ کےسائے میں رہیں گے حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ سات شخصوں کو اس دن اللہ اپنے سایہ میں رکھے گا جبکہ اس کے سایہ کے علاوہ اور کسی کا سایہ نہ ہوگا: (۱)مسلمانوں کا منصف بادشاہ۔ (۲)وہ جوان جس نے اللہ کی عبادت میں زندگی گزاری۔ (۳)وہ مرد جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہے،جب وہ مسجد سے نکلتا ہے جب تک وہ واپس نہ آجائے(اس کا جسم باہراور دل مسجد کے اندررہتا ہے) (۴)وہ دو شخص جنہوں نے آپس میں اللہ کے لیے محبت کی،اسی محبت کی وجہ سےجمع ہوتے ہیں اور اسی کو دل میں رکھتے ہوئےجدا ہوجاتے ہیں۔ (۵)وہ شخص جس نےتنہائی میں اللہ کو یاد کیااور اس کے آنسو بہ نکلے۔ (۶)وہ مرد جس کو صاحب حسن اور ذی جاہ عورت نے(برے کام کے لیے)بلایااور اس نے صاف جواب دے دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔ (۷)وہ شخص جس نے ایسا چھپا کر صدقہ دیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہوئی کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا۔ (بخاری،بَاب مَنْ جَلَسَ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُ الصَّلَاة،حدیث نمبر:۶۲۰) (باب الصدقۃ بالیمین،باب فضل من ترک الفواحش،)