انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ظہر اور جمعہ کی مکمل کتنی کتنی رکعتیں ہیں؟ جہاں تک فرض نمازوں کا تعلق ہے ان کی تعداد میں کوئی اختلاف نہیں ہے، سب کے نزدیک ظہر کی چار رکعتیں اور جمعہ کی دو رکعتیں ہوتی ہیں، ظہر کی سنتوں کے بارے میں بھی حنفیہ کے نزدیک اتنی بات متفق علیہ ہے کہ ان کی تعداد چھ ہے، چار فرض سے پہلے اور دو فرض کے بعد، اخیر میں دو رکعت نفل، اب جمعہ کا معاملہ ہے ، تو اس سلسلہ میں کچھ اختلاف ہے مگر متاخرین علماء نے اس پر فتویٰ دیا ہے کہ جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھنی چاہئیں، پہلے چار ، پھر دو، تاکہ تمام فقہاء کے مذہب کے مطابق سنت ادا ہوجائے ، اس میں بھی اخیر میں دو رکعت نفل ہے، اس طرح ظہر کی مکمل ۱۲/رکعتیں اور جمعہ کی ۱۴/رکعتیں ہوئیں۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۴۷۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۳/۴۸۵، زکریا بکڈپو، دیوبند۔کتاب الفتاویٰ:۲/۳۵۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)