انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عید غدیر کی ایجاد معزالدولہ نے ۱۸/ذوالحجہ سنہ۳۵۱ھ کوبغداد میں عید منانے کا حکم دیا اور اس عید کا نام عید خم غدیررکھا، خوب ڈھول بجائے گئے اور خوشیاں منائی گئیں؛ اسی تاریخ کویعنی ۱۸/ذوالحجہ سنہ۳۵۱ھ کوعثمان غنی رضی اللہ عنہم اجمعین چونکہ شہید ہوئے تھے؛ لہٰذا اس روز شیعوں کے لیے غدیر خم کی عید منانے کا دن تجویز کیا گیا، احمد بن بویہ دیلمی یعنی معزالدولہ کی اس ایجاد کوجوسنہ۳۵۱ھ میں ہوئی، شیعوں نے یہاں تک رواج دیا کہ آج کل کے شیعوں کا یہ عقیدہ ہے کہ عید غدیر کا مرتبہ عیدالاضحیٰ سے بھی زیادہ بلند ہے (جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس امر کا کوئی ادنیٰ سے بھی اشارہ نہیں ملتا)۔