انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** غزوات سے متعلق جنگ بدر کے مقتولین مسلم نے حضرت عمر سے روایت کی ہے کہ رسول اللہﷺ نے جنگ بدر میں مرنے والے کفار کی جو اس جنگ میں مارے گئے مرنے کی جگہ ہم کو بتادی تھی اور یہ فرمایا تھا کہ فلاں منکر یہاں مارا جائے گا انشاءاللہ، اور فلاں یہاں قتل ہوگا، حضرت عمر فرماتے ہیں قسم ہے اس ذات کی جس نے رسول اللہ ﷺ کو دین حق دے کر بھیجا ہے بدر کے دن اسی طرح اور ہر مرنے والے کے مرنے کی جگہ حضورﷺ نے جو بتائی تھی وہ اسی جگہ قتل ہوا اور اس جگہ سے سر مو تجاوز نہ کرسکا۔