انوار اسلام |
س کتاب ک |
عورت کے تصور سے منی یامذی وغیرہ کا خروج اور اس کا حکم ایک شخص کو بیٹھے بیٹھے کسی لڑکی کا خیال آیا، یااس نے کسی لڑکی کو دیکھا یا عورت کی تصویر دیکھی یا ناول پڑھتے ہوئے گندے خیالات اور شہوت پیدا ہوئی اور اس کے بعد خیالات میں گم ہوگیا اور عضو میں ایستادگی ہوئی اس کے بعد اگرمنی کا خروج ہو تو غسل واجب ہوگا اور اگر مذی کا خروج ہوا تو غسل واجب نہ ہوگا وضو کرلینا کافی ہے (بدن یاکپڑے پرمذی لگی ہوتواس کا دھونا اور پاک کرلینا ضروری ہے)۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۳۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)