انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
زیب وزینت لباس سے متعلق احکام کوٹ پینٹ اور انگریزی بال کا کیا حکم ہے؟ اب اس میں (کوٹ پینٹ پہننے میں) اتنا تشدد نہیں، اتنا ضرور ہےکہ ان اطراف میں یہ صلحاء کا لباس نہیں، اس سے بچنا چاہیے، کراہت کا درجہ ہے، انگریزی بالوں میں بھی کراہت ہے جومسترہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۱۹/۲۸۰) ٹائی کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ ٹائی ایک وقت میں نصاریٰ کا شعار تھا، اس وقت اس کا حکم بھی سخت تھا، اب غیرِنصاریٰ بھی بکثرت استعمال کرتے ہیں، اب اس کے حکم میں تخفیف ہے، اس کوشرک یاحرام نہیں کہا جائے گا، کراہیت سے اب بھی خالی نہیں، کہیں کراہیت شدید ہوگی، کہیں ہلکی؛ جہاں اس کا استعمال عام ہوجائے وہاں اس کے منع پرزور نہیں دیاجائے گا (لیکن حاشیہ میں لکھا ہے کہ پہننا جائز نہیں، وجوہات بھی مذکور ہیں)۔ (فتاویٰ محمودیہ:۱۹/۲۸۹)