انوار اسلام |
س کتاب ک |
عصر کی نماز کے بعد نمازِ طواف پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک حنفیہ کے نزدیک نماز طواف پڑھنا مکروہ ہے؛ اس لئے کہ آپ ﷺ نے اس وقت کوئی نماز پڑھنے سے منع فرمایا؛ لہٰذا ایسی صورت میں دوگانہ طواف کومؤخر کردے، مغرب کی فرض ادا کرنے کے بعد پہلے طواف کی دورکعتیں ادا کرلے؛ پھرمغرب کی سنت پڑھے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۲۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۱۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)